6 جنوری 2012 - 20:30

فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس نے عرب سربراہوں سے اپيل کي ہے قومي آشتي کي حمايت اور بيروني مداخلت کي روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کريں-

ابنا: مرکز برائے اطلاع رساني فلسطين کے مطابق حماس کے پوليٹيکل بيورو کے سربراہ خالد مشعل نے يہ اپيل عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کي ہے- خالد مشعل کا کہنا تھا کہ عرب ملکوں کو فلسطينيوں کے درميان قومي آشتي کي تقويت کے لئے کوششيں کرنا چاہيں-

انہوں نے قومي آشتي کے حوالے سے ہونے والے تازہ فيصلوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فيصلوں پر عملدآرمد اور قومي حکومت کي تشکيل کے لئے اپني پوري توانائياں بروے کار لائيں گے-

حماس کے پوليٹيکل بيورو کے سربراہ نے اردن ميں فلسطيني اتھارٹي اور اسرائيلي عہديداروں کے درميان ہونے والي ملاقات پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ يہ ملاقات ايسے وقت ميں ہوئي جب اسرائيل کي ہٹ دھرمي کي وجہ سے مذاکراتي عمل ناکام ہوچکا ہے-

عرب ليگ کے سيکريٹر جنرل نبيل العربي نے ا س موقع پر کہا کہ انہوں نے خالد مشعل کے ساتھ ملاقات ميں عرب دنيا خاص طور سے فلسطين کے معاملات پر تفصيلي تبادلہ خيال کيا ہے- انہوں نے کہا کہ فريقين نے اس بات پر زور ديا ہے کہ فلسطين ميں امن صرف اسي صورت ميں قائم ہوسکتا ہے جب تمام مقبوضہ علاقوں کو خالي کرديا جائے-........

/169